بلوچستان: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

Terrorists Arrested

Terrorists Arrested

کوئٹہ (جیوڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ہرنائی میں سرچ آپریشن کیا ایک مکان پر چھاپے کے دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا۔

کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اور اسکے دو ساتھی پکڑے گئے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔