نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمسائیہ ملک فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کو فروغ دے رہا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں کوئی جلدی نہیں ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فائرنگ کی آڑ میں دراندازوں کو بھارت کے ایک حصے میں دھکیلنے کی کوششیں کررہا ہے تاہم بھارت بھرپور طریقے سے صورتحال سے نمٹ رہا ہے۔
اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے ورنہ دہشتگردی کے ہوتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ دنیا کی آنکھوں میں جھول دھونکنے کے مترادف ہے۔