پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہتر تعلقات کا ثبوت ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

America,Pakistan

America,Pakistan

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات بہتر تعلقات کا ثبوت ہیں۔ امریکی سیکرٹری خارجہ جلد پاکستان کا ایک اور دورہ کریں گے۔

پریس بریفنگ کے دوران عمران خان کے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان کہنا تھا کہ امریکا کی کوششیں اور حالیہ اسٹریٹیجک مذاکرات پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سیکریٹری نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا وہ دوبارہ بھی پاکستان جائیں گے۔ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔