شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) حکیم اللہ محسود کی سربراہی میں طالبان شمالی وزیرستان میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ حکیم اللہ محسود کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں حکومت پاکستان سے مذاکرات کی شرائط اور مطالبات طے کئے جا رہے ہیں۔
طالبان اپنے مطالبات جمعہ تک فائنل کرکے حکومت کو پیش کریں گے۔ حکومت سے مذاکرات کیلئے طالبان کی جانب سے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ طالبان کی طرف سے ابتدائی طور پر جو مطالبے سامنے آئے ہیں۔
ان میں مطلوب افراد کو معافی اور قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ ڈرون حملوں اور آپریشن میں مرنے والوں کے لواحقین کیلئے معاوضے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جبکہ فوج کو قبائلی علاقوں سے واپس بلا کر ایف سی کو وہاں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔