پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی منور حسن نے تجویز دی ہے کہ پاکستان مذاکرات کیلئے افغان طالبان سے مدد لے اور ملا عمر کے پاس اپنا وفد بھیجے، پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں، آپریشن سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو جائیں گے، فوجی آپریشن کے باعث پاکستان کا ایک حصہ بنگلادیش بن چکا ہے۔
مذاکرات سے متعلق وزیراعظم خود آگے بڑھیں اور حکومتی اور طالبان کمیٹی کا اجلاس بلائیں۔ منور حسن نے کہا کہ حالات سازگار ہوئے تو حکومت اور طالبان میں براہ راست مذاکرات ہوسکتے ہیں، محب وطن لوگوں کو مذاکرات کیلئے حالات سازگار بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔