اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاکستان اور تنزانیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس سے پہلے پاک فضائیہ کے سربراہ نے تنزانیہ کے ائیرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر کمانڈر تنزانیہ ائیر فورس میجر جنرل جوزف فرحا کاپوانی نے انکا استقبال کیا۔ ایک چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تنزائیہ ائیر فورس کے پرنسپل سٹاف آفیسروں سے ائیر چیف کا تعارف کرایا گیا اور تنزانیہ کی ائیر فورس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ائیر چیف نے کمانڈر تنزانیہ ائیر فورس ، میجر جنرل جوزف فرحا کاپوانی سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے چیف آف ڈیفنس فورسز تنزانیہ ، جنرل ڈیوس سے بھی ملاقات کی۔