دبئی (جیوڈیسک) سابق سری لنکن آف اسپنر متایا مرلی دھرن کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کم تجربے کے باعث بہتر پرفارم نہیں کر پا رہی، اجمل کا ایکشن بہتر ہو سکتا ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے متایا مرلی دھڑن نے دبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ناتجرکاری کے باعث ٹیم پرفارم نہیں کر پارہی،سعیداجمل کے بالنگ ایکشن کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قانون کے مطابق انہیں معطل کیا گیا ہے، ان کا ایکشن بالکل درست ہوسکتا ہے اور وہ واپس انٹرنیشنل کرکٹ میں آسکتے ہیں، آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ بطور بالنگ کنسلٹنٹ کام کرنے والے مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس نے اہم کردار ادا کیا، یو اے ای کی پچز پر پہلے بیٹنگ کرنا زیادہ مفید ہیں۔