جوہانسبرگ(جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں تھرڈ امپائر کے2 فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا، میچ ریفری سے تحریری شکایت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں تھرڈ امپائر بلی باوڈن نے پاکستانی اسپنر شاہد آفریدی کی گیند پر کولن انگرام کو آوٹ نہ دیا جس کے بعد انہوں نے سنچری جڑی، اسی طرح محمد حفیظ کو بھی غلط رن آوٹ دیا جس پر ٹیم مینجمنٹ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے تحریری شکایت کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا سے پہلا ون ڈے 125 رنز سے ہاری تھی۔