کراچی (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر رہنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تین میچوں کی یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گا۔
پہلے دو میچز 23 اور 24 ستمبر کو دبئی اور تیسرا میچ 27 ستمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
عمراکمل اور احمد شہزاد ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر رہے ہیں تاہم عمراکمل نے گذشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کی واپسی کی راہ ہموار ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔
عمراکمل نے گذشتہ دنوں قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سینچری بھی سکور کی تھی۔
سعد نسیم کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ وہ آخری بار اس سال بنگلہ دیش کے دورے میں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے تھے
سلیکٹرز نے ٹیم میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر رومان رئیس کو بھی شامل کیا ہے جو اس سے قبل نیوزی لینڈ کے دورے اور پھر ایشیا کپ کی ٹیم میں بھی شامل کیے گئے تھے لیکن ان فٹ ہونے کے سبب دونوں بار ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔
سعد نسیم کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ وہ آخری بار اس سال بنگلہ دیش کے دورے میں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے تھے۔
اعلان کردہ ٹیم میں بقیہ کھلاڑی وہی ہیں جو انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے۔ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
سرفراز احمد ( کپتان )، شرجیل خان، خالد لطیف، بابر اعظم، محمد رضوان، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد نواز، شعیب ملک، عمراکمل، سعد نسیم اور رومان رئیس۔