مسلم لیگ ن نے عالمی سطح پر ملک کی تشخص کو اجاگر کرایا ہے، محمد یعقوب ندیم

PML N

PML N

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175 کے ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عالمی سطح پر ملک کی تشخص کو اجاگر کرایا ہے ،ملک کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی ، بھارت سے تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہئے اور بھارت جیسا کرے اسے اسی کی زبان جواب دیا جائے۔

حکومت عوام کو بھی ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ ملک کی عوام بھی خوشحال ہوسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں برداشت کی سیاست کو پروان چڑھا یا ہے ، محمدیعقوب ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو دھرنوں اور احتجاجوں سے فرصت ملے گی تو عوام کیلئے کام کرے گی ۔آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔