چکوال(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان نے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ٢٨ مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف جو پر امن ریلی نکال رہی ہے اس کا مقصد روڈ بلاک کرنا یا شو آف پاور کرنا نہیں بلکہ وہ حکمران جماعت کو یہ یادہانی کروانا چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے اپنے کئے ہوئے وعدوں کے مطابق اگلے ماہ مندرہ چکوال اور چکوال سوہاوہ روڈ پر کا م شروع نہ کیا
تو تحریکِ انصاف روڈ بلاک جیسے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔اور پاکستان تحریکِ انصاف یہ کا م تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر بھی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف خواہ مخواہ کی احتجاجی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور اگر حکمران اپنے وعدے کے مطابق اگلے ماہ اس روڈ پر کام شروع کروا دیں تو چکوال کی عوام کے لئے اس سے بڑی خوشخبری کوئی نہیں ہو گی۔