کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 21/3/2017

 Dera Kotla

Dera Kotla

کوٹلہ ارب علی خان (پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین یونین کونسل میانہ چک حافظ سجاد الحق اور وائس چیئرمین خلیل بٹ نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر ایم پی اے حلقہ پی پی 115چوہدری شبیر احمدکوٹلہ،چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر ،وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری شعیب رضاکی موجودگی میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔حافظ سجاد االحق کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھااور وہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر یونین کونسل میانہ چک سے الیکشن لڑ کر چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔اس موقع پر ان کے ساتھ وائس چیئرمین،اور معززین یونین کونسل میانہ چک کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(پریس ریلیز)چیئرمین یونین کونسل میانہ چک حافظ سجادالحق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم چیئرمین حافظ سجادالحق اور ان کے تمام ساتھیوںکے مشکوروممنون ہیں جنہوںنے میاں برادران کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے قافلے میں شمولیت کی ۔ہم حافظ سجاد الحق اور ان کے ساتھیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت سے ان کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوگااور ان کی پوری ٹیم کو ساتھ لے کرچلیں گے ۔اور یونین کونسل میانہ چک کے تمام کام اور فیصلے ان کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(پریس ریلیز)چیئرمین یونین کونسل میانہ چک حافظ سجادالحقکی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے کہا کہ حافظ سجادالحق ایک باریش آدمی ہیں جب میں نے پہلی بار ان کو دیکھاتواللہ سے دعا کی کہ یااللہ پاک اس طرح کے باریش اور نیک انسان کو ہماری جماعت اور قافلے میں شامل کردے میں سمجھتا ہوں کہ آج میری دعا قبول ہو گئی اور حافظ سجاد الحقنے چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو کر میاں برادران کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر ہم حافظ سجادالحق اور ان کی پوری ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یونین کونسل میانہ چک کو بھی دوسری یونین کونسلوں کی طرح ہر قسم کے برابری کی سطح پر فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔اور ہر قسم کے ترقیاتی کاموںکے لیے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(پریس ریلیز)چیئرمین یونین کونسل میانہ چک حافظ سجاد الحق نے ڈیرہ کوٹلہ پر پرہجوم پریس کانفرنس میں چوہدری عابد رضا کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے پورے پینل اور دوست احباب سمیت چوہدری عابد رضا کے قافلے میں شمولیت اختیار کی ہے آج سے میرا مرنا جینا کوٹلہ برادران کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تبدیلی کا نعرہ لے کر میدان سیاست میں آئے تھے مگر ہماری جماعت پاکستان تحریک انصاف کاکوئی منشور نہیں ہے اور نہ وہ تبدیلی لانے کے قابل ہیں۔میں نے ایم این اے چو ہدری عابد رضا،ایم پی اے چوہدری شبیراحمداور چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کی حلقے کی عوام سے محبت اور درد دل رکھنے والے جذبے سے متاثرہو کر ان کے قافلے میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت عرصہ پہلے میں فیصلہ کرلیا تھا مگر اپنے ساتھیوں،دوستوں اور عزیزواقارب سے مشاورت کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔ہم انشاء اللہ کوٹلہ برادران کی قیادت میں یونین کونسل میانہ چک کو ایک مثالی یونین کونسل بنائیںگے اور یونین کونسل کے ہر گائوں کو ماڈل ویلج بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(پریس ریلیز)چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاگجرات اور پریس کلب کوٹلہ کے نمائندگان کے ہمراہ یونین کونسل صبور میں ماڈل ویلج جنڈالہ کا دورہ کیااور میڈیا کے نمائندگان کو جنڈالہ میں مکمل ہونے والی سوا کلومیٹر کارپٹ روڈ،اہل دیہہ کے تعاون سے گائوں کے چھپڑ کو ختم کرکے وہاں پر خوبصورت چلڈرن پارک کی تعمیر،جنازہ گاہ کی تعمیر،واٹر فلٹر پلانٹ،اور نوجوانوں کے لئے گرائونڈ کا وزٹ کروایا اور مکمل بریفنگ دی ۔اس موقع پر چوہدری محمد علی تنویر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میراخواب تھااور انشاء اللہ میں اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف کے پاس لے کر جائوں گااور کوشش کرکے ضلع گجرات کی ہر یونین کونسل کے لیے ایک ماڈل گائوں کے لئے گورنمنٹ سے بھی فنڈ منظور کروائوں گا ۔انہوں نے کہا کہ 1947سے لے کر2017تک گلیوں نالیوں کی تعمیر ہی ہوتی رہی ہے اور ہر آنے والی حکومت کو گلیوں نالیوں کی سیاست میں الجھنا پڑا مگروہ پھر بھی مکمل نہیں ہو سکیں مگر اب ہمیں گلیوںکی تعمیراور سیاست سے آگے نکلنا ہو گا اور حلقے کی عوام کوکوئی مثبت سرگرمیاں دینا ہونگی۔