کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ کراچی میں حکومتی جماعتوں PPP اور ن لیگ کو الیکشن میں حصہ لینے کی جرات نہ ہوئی لیکن تحریک انصاف نے پہلی بار حصہ لے کر 25 ہزار ووٹ حاصل کیئے۔ اگر MQM کی جانب سے سیاسی طور پر لوگوں کے جذبات کو نہ ابھارا جاتا تو شائد MQM مزید کم اور PTI زیادہ ووٹ لیتی۔
آئیندہ جنرل ایکشن میں کراچی اور دیہی سندھ سے تحریک انصاف بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان نے تحریک انصاف کے 18 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مختلف طبقات ، قومیتوں ، خواتین ، طالب علم ، کاشتکاروں اور تاجروں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں تحریک انصاف اب تک کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر ہے۔ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سمیت ضلع لیہ میں کلین سویپ کرے گی۔
بلکہ جنرل الیکشن کی ضلع لیہ میں تمام سیٹیں جیتے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ، سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی ہم سیٹیں جیتیں گے۔ حکومتی پارٹی وہاں گورنر بھیج کر الیکشن منیج کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کی کوششیں ناکام بنا دیں گائیں گی۔ 28 اپریل کو ملتان میں جنوبی پنجاب کا ایک بڑا کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ایک سابق وفاقی وزیر سمیت 2 سابق ایم این اے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ووکر ویلفیئر سکول کروڑ لعل عیسن کیلئے منظور کروایا تھا۔
جو کہ لیہ شفٹ کر دیا گیا۔ اس طرح 2004 میں خوتین بچیوں کیلئے دستکاری سکول لایا تھا۔ وہ سکول بھی 2014 میں لیہ شفٹ کر دیا گیا۔ لیکن افسوس کہ ایم این اے سکول کی شفٹنگ نہ رکوا سکے۔ اس موقع پر سابق وائس چیئر مین بلدیہ رانا محمد آصف ، تحصیل صدر پی ٹی آئی رانا محمد عثمان ، محمد مصطفی خان ایڈووکیٹ ، محمد مجتبیٰ خان سرگانی ، شارون قریشی ، ایاز خان نیازی ، کامران تھند سمیت دیگر افراد موجود تھے۔