اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری کے بڑے بھائی کے انتقال کے بعد تعزیت کا اظہار کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان،سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان،اپوزیشن لیڈر اسلام آباد علی اعوان چودھری عدنان کے علاوہ بے شمار افراد ان کی رہائیش گا 502 پہنچے اور ان کے بھائی کی بخشش کی دعا کی۔
پی ٹی آئی کی دیگر قیادت جن میں اظہر میر۔چودھری میر افضل،کرنل اجمل صابر،واثق قیوم،قیوم عباسی بھی دکھ بانٹنے گئے۔ملک افتخار ایم پی اے نے بھی ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔اگلے روز شیخ رشید بھی اپنے دیرینہ دوست سے اظہار تعزیت کے لئے گھر پہنچے۔