چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات کے عین مطابق سنجیدگی کیساتھ بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری جاری ہے
Posted on September 20, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رہنماء پاکستان تحریک انصاف چکوال راجہ یاسر سرفراز نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات کے عین مطابق سنجیدگی کیساتھ بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری جاری ہے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تحریک انصاف ہر یونین کونسل کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار سامنے لائے گی تحریک انصاف کے تمام رہنماء اپنے اپنے علاقہ کی سطح پر انتہائی سنجیدگی کیساتھ آمدہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری میں مصروف ہیں اکٹھ ضرورت پیش آنے پر کیا جائے گا۔
فی الحال تمام تر توجہ مختلف گاؤں کے دوروں اور تنظیم کو فعال بنانے پر مرکوز ہے انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے جسکا اندازہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کی شکست سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت جو اقدامات کررہی ہے اس کے نتیجہ میں خیبر پختونخواہ اور دوسرے صوبوں میں فرق نظر آنا شروع ہوچکا ہے جو کہ ایک سال بعد مزید واضح ہو کر سامنے آجائے گا۔وہ اپنے پبلک سیکر ٹریٹ کوٹ سرفراز خان چکوال میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔