ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے احکامات 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے سے ہی ہوا میں اڑا دئیے گئے
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے احکامات 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے سے ہی ہوا میں اڑا دئیے گئے ڈی جی ہیلتھ بھمبر سے مظفر آباد واپس پہنچے ہی نہ تھے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دوبارہ اندھیر نگری ایمرجنسی میں فری ادویات کی فراہمی بند وارڈ ز میں بچھائی جانیوالی نئی سفید چادریں پھر سے غائب انتہائی نگہداشت کا شعبہ ایک دن کھلنے کے بعد دوبارہ بند،رات ڈلیوری کے لئے آنے والی تین خواتین پرائیوٹ ہسپتالوں میں ریفر ، داخلہ اور لبیارٹری ٹیسٹوں کی فیسوں میں پھر اضافہ بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں کا ڈی جی ہیلتھ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کا بار بار دورہ کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈسٹرکٹ ہسپتال کی خستہ حالی اور صحت کی سہولیات کے فقدان پر میڈیا میں خبریں شائع ہوئی تھیں جس پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار محمود احمد خان نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا ڈی جی ہیلتھ کے دورہ کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اقبال حسین نے ایک دن کیلئے ہسپتال میں صحت کی سہولیات دے کر ڈی جی ہیلتھ اور شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ڈی جی ہیلتھ کے اعلانات کے مطابق ایک دن کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کی ایمرجنسی میں فری ادویات دی گئیں لیکن ڈی جی ہیلتھ کے دورہ کو بھی 24 گھنٹے نہ گزرے تھے کہ ایمرجنسی میں فری ادویات کی فراہمی دوبارہ بند کر دی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کا شعبہ جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہوا تھا کو ایک دن کیلئے کھولا گیا جسے ڈی جی کے ہسپتال سے باہر ہوتے ہی دوبارہ بند کر دیا گیا اسی طرح وارڈز کے اندر مریضوں کے بیڈوں پر نئی سفید چادریں بچھائی گئیں جنہیں ڈی جی کے ہسپتال سے واپس جانے کے فوراً بعد اتار کر غائب کر دیا گیا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں فری ڈلیوری کا اعلان بھی اعلان ہی رہا گذشتہ روز تین خواتین ڈلیوری کے لئے آئیں جنہیں بھمبر کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا جبکہ ڈی جی کے دورہ کے موقع پر مریضوں کی داخلہ فیس میں 500 سے کمی کر کے 250 روپے کیا گیا تھا کو 24گھنٹے کے اند دوبارہ 500روپے کر دیا گیا اسی طرح لیبارٹری ٹیسٹوں کی فیسوں میں بھی دوبارہ اضافہ کر دیا گیا یوں ڈی جی ہیلتھ کے دورہ بھمبر پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں مریضوں کو 24 گھنٹے کیلئے بھی ریلیف نہ مل سکا ڈی جی ہیلتھ کے ہسپتال سے باہر ہوتے ہی اندھیر نگری شروع ہو گئی بھمبر کے شہریوں اور عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور ڈی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کا بار بار دورہ کریں تا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کے نظام میں کوئی بہتری آ سکے اور لوگوں کو صحت کی سہولیات اور ریلیف مل سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی ، لاہور، میانوالی اور ملتان میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسوں سے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں جلسوں کے اندر عوام کا ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے تخت لاہور کو ہلا کر رکھ دیا ہے دھاندلی کی پیداوار ھکومت اب زیادہ دیر نہیں چلے گی نئے پاکستان کا سورج طلوع ہو کر رہے گا اب نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کونے کونے میں گو نواز گو کا نعرہ گونجے لگا ہے الیکشن کمیشن کے حقائق نامے نے مئی 2013 کے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کا پنڈورا بکس کھول کر عمران خان اور تحریک انصاف کے موقف کی تائید کر دی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسے حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم تھے ملتان کے عوام نے تاریخ ساز جلسہ کر کے باغی کے داغی ہونے کا فیصلہ دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ 21اکتوبر کو لاڑ کانہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی ہو گا سندھ کے غیور، مجبور اور پسے ہوئے عوام وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف علم بغاوت بلند کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسئلہ کشمیر ڈیڑھ ارب سے زائد انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسئلہ کشمیر ڈیڑھ ارب سے زائد انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اس کا پر امن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا ضامن ہو سکتا ہے بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے دنیا کے امن کو خطرے سے دو چار کر رہا ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری کشمیری قوم کی نسل کشی رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ہانگ کانگ میں مقیم اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری ظہیر حسین نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ ہے برطانیہ سکائوٹ لینڈ اور آئر لینڈ میں تو رائے شماری کروا سکتا ہے لیکن کشمیر کے اندر رائے شماری کروانے کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کر رہا دنیا کے حالات بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں مسئلہ کشمیر ہر فورم پر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں دنیا کو مسئلہ کشمیر اور اس کے حل کی اہمیت سے آگاہ کر رہے ہیں مسئلہ کشمیر بین الاقوامی دنیا کی توجہ کا مرکز بننے کی وجہ سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا معصم ارادہ کر رکھا ہے آزادی کے حصول کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہے لیکن بھارت سے آزادی سے کم کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا بھارت طاقت اور بندوق کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ نون اٹلی کے راہنما راجہ عمران خالق آف بنڈالہ پاکستان میں دو ماہ قیام کے بعد اٹلی روانہ ہو گئے بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نون اٹلی کے راہنما راجہ عمران خالق آف بنڈالہ پاکستان میں دو ماہ قیام کے بعد اٹلی روانہ ہو گئے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے انہیں ائیر پورٹ پر الوداع کیا اپنے قیام کے دوران انہوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ حکومتی وزراء ، لیگی قیادت سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون اٹلی کے راہنما راجہ عمران خالق آف بنڈالہ پاکستان میں دو ماہ قیام کے بعد گذشتہ روز اٹلی کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ سے واپس روانہ ہو گئے پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے مختلف سیاسی سماجی اور شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کی مسلم لیگ کی مرکزی قیادت، حکومتی وزراء ، ممبران اسمبلی ، ممبران صوبائی اسمبلی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں گذشتہ روز دوست احباب نے یوتھ یونگ کے نوجوانوں اور عزیز و اقارب نے ائیر پورٹ سے انہیں الوداع کیا۔