چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر سرفراز نے مصروف ترین دن گزارا۔
PTI کے رہنما نے یونین کونسل ملہال مغلاں میںا میدوار برائے چئیرمین فخر محمود مرزا کی جانب سے 4 بجے منعقدہ جلسے میں شرکت کی اس کے بعد بھون میں امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری محمود اقبال کی وارڈ نمبر1 میں منعقد ہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی وہاں سے فارغ ہو کر امیدوار برائے جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی چکوال شیخ شاہد ہارون کی وارڈ نمبر 25میں منعقدہ کارنر میٹنگ میںبھی شریک ہوئے۔