گو جرا نوالہ ( سردار عرفان طا ہر سے ) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی حکومت کے خلا ف اعلان بغا وت ، پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کی کال پر ملک بھر کی طرح گو جرا نوالہ سے بھی پاکستان تحریک انصاف کی سینکڑو ں افراد پر مشتمل احتجاجی ریلی اسلام آبا د ڈی چوک دھرنے میں شامل ہو نے کے لیے ضلعی صدر را نا نعیم ر حمن کی قیا دت میں گا ڑیو ں کے قا فلہ کی صورت میں روانہ ہوئی جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری قا سم اکر م وڑائچ، سنیئر رہنما ڈا کٹر سجا د محمو د دھا ریوال ، چو ہدری عنصر نت، حسن جعفری ، چو ہدری محمد یونس مہر، رانا شہزاد حفیظ ، را نا ساجد علی خاں، عمران یو سف گجر ، میڈم سفینہ ،ضلعی صدر وومن ونگ میڈ م عذرا تنویر، عابد جا وید ورک ، چو ہدری محمد علی، مہر محمد ندیم اور دیگر ز بھی ہمراہ تھے
احتجاجی ریلی کا مقصد 2013 کے عام انتخابا ت میں ہو نے والی دھا ندلی کے خلا ف اپنا احتجاج عوام کے سامنے ریکارڈ کروانا تھا۔ پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی بھٹہ سنٹر سے آغاز پذیر ہوئی جس میں ہزاروں کی تعدا د میں مرد و خواتین نے شرکت کی اس احتجاجی ریلی کی قیا دت ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک حا جی ملک محمد فاروق نے کی ۔ جنرل سیکرٹری شفا قت علی مہر ، سنیئر صدر نا ئب صدر شیخ سیف اللہ، نا ئب صدر جاوید احمد ڈار، سیکرٹری نشر و اشاعت میا ں محمد اعجا ز، سیکرٹری فنانس چو ہد ری افضل گجر، امیر تحریک منہا ج القرآن عمران علی ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس گوجرانوالہ محمد اعجاز مہر، ڈسٹرکٹ میڈیا کو آرڈینیٹر رفعت اشفا ق چو ہان ، نا ظم تحریک منہا ج القرآن سرفراز حسین نیا زی ، رضوان الرحمن بزمی میڈیا سیکرٹری، ہر یرہ با بر ضلعی صدر تحریک منہا ج القرآن ، سحرسٹی صدر پاکستان عوامی تحریک، ملک عرفان تھہیم ضلعی صدر عوامی تحریک یو تھ ونگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
احتجاجی ریلی کے مظا ہرین نے ہا تھو ں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلا ف نعرے با زی کئی گئی تھی ملک کے اندر بے تحا شا لو ڈ شیڈ نگ ، بیرو ز گا ری ، دہشتگردی ، جان لیوا مہنگا ئی اور بد ترین کرپشن کی پیداوار حکومت کے خلا ف اعلان جنگ تھا احتجاجی مظا ہرین سے خطاب کرتے ہو ئے ضلعی قیا دت نے کہا کہ نام نہا د جمہو ری حکومت نا قابل قبول ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ نظام مصطفی ۖ کا نفا ذ ملک و قوم کے حقوق کی آبیا ری اور نظام عدل کے لیے ضروی ہو گیا ہے۔