پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع لیہ کے صدر سعید خان پٹھان المعروف سید جان نے کہا ہے لیہ ( خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع لیہ کے صدر سعید خان پٹھان المعروف سید جان نے کہا ہے کہ اس وقت ضلع لیہ ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان مسا ئلستان کا گڑھ بنا ہوا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوٹ سلطان میں حلقہ پی پی 266کے کارکنان اور آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لیہ میں انڈسٹری نہیں ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے ،اگر ملک میں انڈسٹری کا کہیں نیٹ ورک ہے تو انتہائی دُکھ کے ساتھ کہنا پرتا ہے کہ اُن کو نہ تو گیس مہیا کی جارہی ہے اور نہ ہی بجلی ، آئے روز کی لوڈ شیڈنگ نے صنعت کا پہیہ جام کر کے رکھ دیا ہے لاکھوں مزدور بے روز گار ہو گئے ہیں
ضلع لیہ میں تو بے تحاشہ غربت ہے جہالت کا بھی دور دورہ ہے عوامی فلاح بہبود کے لیے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیے گئے سب سے اہم مسئلہ بے روز گاری کا ہے پڑھے لکھے نوجوان دھکے کھا رہے ہیں نوکری نہیں ملتی ، حکومت نے با لکل نظر انداز کیا ہوا ہے ، ضلع لیہ کے تمام اراکین اسمبلی کمیشن خور ما فیا کا روپ دھار چکے ہیں ، غریب عوام کا کوئی پرسان ِ حال نہیں ہے ، غریب کا بچہ پڑھ لکھ جائے تو اس کے مقدر میں دھکے اور دوسری طرف اُمراء کے بچوں کو نوکریاں پلیٹ میں رکھ کر پیش کی جا رہی ہیں ، اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے سیاسی ڈیروں پر ”JOBS FOR SALE” کا بورڈ لگا رکھا ہے یہاں نوکریاں لاکھوں میں بکتی ہیں ، انشا ء اللہ اقتدار میں آخر غریب عوام کی قسمت بدل کے رکھ دیں گے
ضلع لیہ کو ٹیکس فری زون قرار دلائیں گے تاکہ سر مایہ دار اپنے سر مائے کے بل بوتے پر انڈسٹری لگا سکیں ، صحت کی تمام تر سہولتیںمفت مہیا کی جائیں گی، تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا ، امن و امان قائم کیا جائے گا، تحریک انصاف کی جدوجہد قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں ایک جدید اسلامی ، جمہوری ، فلاحی مملکت (welfare state) کے قیام کے لیے ہوگی تحریک انصاف سیاسی ، معاشی اور معاشرتی ستحصال سے پاک معاشرہ قائم کرکے تبدیلی لائے گی اس کی جدوجہد کا ہدف غریب عوام کی حالت کو بہتر بنانا ، نا انصافی ، غربت ، مہنگائی اور بے روز گاری کے عفریت سے محفوظ کرنا ہو گا یہ فریضہ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ادا کیا جائے گا ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے لیہ ( نعمان قادر مصطفائی سے ) اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سابق ضلعی صدر مہر یاسر وسیم سمرا نے ہمارے ” نمائندہ ” سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح و بہبودکے لیے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے اور سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے اپنے پلیٹ فارم سے تحریری شکل میں انقلابی اور فلاحی منشور پیش کیا ہے اور ہم نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ جن لوگوں نے غریب عوام کو یر غمال بنایا ہوا ہے اُن گنے چُنے ٹھیکہ داروں کی گرفت سے عوام کو آزاد کرانا ہے اور میں پُر امید ہوں کہ جس طرح مجھے اور میرے منشور کو سراہا جارہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب عوم نے بھی عزم کر لیا ہے کہ ینگ اور محب وطن قیادت کو آگے لایا جائے انشا ء اللہ ہماری جیت یقینی ہے