پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ گجرات کے زیر اہتمام پارٹی کے اٹھارویں یوم تائیس کی تقریب

گجرات : پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ گجرات کے زیر اہتمام پارٹی کے اٹھارویں یوم تائیس 25 اپریل کے موقع پر ایک پر وقار تقریب محمد اشرف شریف سینئر نائب صدر سنٹرل پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

مہمان خصوصی طیبہ فاروق قریشی نائب صدر سنٹر ل پنجاب تھی ، اس موقع پر 18پونڈ کا کیک کاٹا گیا ، شرکاء میں لیبر ونگ ضلع گجرات سے لطیف جاوید سینئر نائب صدر ، عرفان یوسف ، چوہدری صغیر سینئر نائب صدر ، سنبل قریشی نائب صدر ، مرزا یعقوب جائنٹ سیکرٹری ،عمران لوہار جائنٹ سیکرٹری ، میڈم رخسانہ کوثر جائنٹ سیکرٹری ، تحصیل گجرات سے قائم مقام صدر میڈم شمیم شفقت سیال ، مس ثمینہ کوثر جائنٹ سیکرٹری ، مرزا فاروق سہیل سینئر نائب صدر ، عامر قریشی ، محمد الطاف جنرل سیکرٹری ، مہر کامران مجید فنانس سیکرٹری ، یونین کونسل 7کے صدر غلام عباس جٹ ، ضلع گجرات کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔