پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کا تنظیمی اجلاس چوہدری صغیر حسین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا

گجرات (عرفان یوسف) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کا اہم تنظیمی اجلاس بلدیاتی حوالے سے سکنہ بھاگووال میں چوہدری صغیر حسین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا،جس کی صدارت میڈم شمیم شفقت سیال سینئر نائب صدر تحصیل گجرات نے کی، جبکہ مہمان خصوصی محمد اشرف شریف سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب اور میڈم نجمہ بلقیس نائب صدر پنجاب تھے، اجلاس میں بھاگووال یونین کونسل میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی امور کے علاوہ متوقع بلدیاتی انتخابات جیسے مسئلے زیر بحث رہے،اور بھاگووال یونین کونسل میں لیبر ونگ کی تشکیل کے حوالہ سے بھی پیش رفت ہوئی، اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری آصف حسین سلیمی، فاخرہ سلطانہ نائب صدر لیبر ونگ ضلع گجرات، عرفان یوسف پبلسٹی سیکرٹری لیبر ونگ ضلع گجرات سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی۔