پاکستان تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، سیف اللہ قصوری

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، مریم نواز کا استعفیٰٰ اس بات کی دلیل ہے کہ ملک میں تبدیلی آ گئی ہے، عمران خان ان تمام گماشتوں کے آ گے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا ہو ا ہے وہ نوجوان اور غریب لوگوں کی آواز ہے وہ پاکستان اور غریب عوام کے حقوق کی بات کرتا ہے۔

ہمیں ان گماشتوں اور لٹیروں سے جان چھڑانے کے لئے عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا، ہماری حکومت اس ملک کو دیمک کی طرح کھا گئی ہے اللہ عمران خان کو ہمت دے جس نے ان تمام فرعونوں کو للکارا ہے عمران خان اپنی تمام آشائشیں چھوڑ کر عوام کیلئے لوگوں کے لئے نکلا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سعودی عرب انصافین کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پنجاب یوتھ ونگ کے صدر زبیرخان نیازی،وومن یوتھ کی صدر لبنہٰ ملک ، سندھ اسمبلی کے ممبر خورم شیر زمان،مرکزی سیکرٹری زاہدمحمود عوان، ویسٹرن ریجن کے صدر ڈاکٹر عمران یوسف،جدہ کے سیکرٹری میاں احمد بشیر، انصافین جدہ کے ممبر ش کوآرڈینئٹر انیس عارف، قیصرجاوید اور عبدالرزاق نے کہا کہ عمران خان نے علامہ اقبال کی سوچ کو اآگے بڑھایا ہر کوئی عمران خان کی ہاتھوں والی لکیریں لے کر پیدا نہیں ہوا۔

کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کو اپنی شہہ رگ بھی کہتے ہیں اور خود ہی اپنی شہہ رگ کو کاٹتے ہیں اور اپنے مجاہدین کے نام انڈین حکومت کو دیتے ہیں،اجلاس میں علامہ اقبال کے فلسفہ اور تحریک پاکستان میں خدمات پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف زاد کشمیر سعودی عرب کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران ہال میں گو نواز گو کی صدائیں گونجتی رہیں۔

Saifullah Kasuri Lalyani

Saifullah Kasuri Lalyani