پاکستان تحریک انصاف کی معطل شُدہ OIC نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے دھڑا دھڑ نوٹیفیکیشن ایشو کرنے شروع کر دیئے
Posted on April 16, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پاکستان تحریک انصاف کی معطل شُدہ OIC نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے دھڑا دھڑ نوٹیفیکیشن ایشو کرنے شروع کردیئے۔یہ دلچسپ صورتِ حال اُس وقت پیش آئی جب سعودی عرب کی سنٹرل ریجن کے تمام عہدیداران نے OICاور سعودی عرب کی نیشنل باڈی کے غلط رویے اور ناانصافیوں سے تنگ آکر اپنے استعفے احتجاجن پیش کیے۔
چیئرمین آفس کے نعیم الحق صاحب OICکو دوبارہ تعمیر نو کے لیے پہلے ہی معطل کر چکے تھے اور تمام بیرونِ ملک چیپٹرز کے الیکشن کو فریز کردیا گیا تھا ۔ لیکن OICنے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بغیر تحقیق کیے اپنی ذاتی مفاد میں اپنوں کو نوازنے کے لیے بغیر کسی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیے سات سال سے حکمرانی کرنے والے فواد چوہدری اور اُن کے خوشامدیوں کو دوبارہ نامزد کردیا۔
یہ دونوں نوٹیفیکیشن پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف جو ہر وقت سسٹم بنانے ، میرٹ پر فیصلے کرنے اور کارکردگی کی بناء پر عہدے دینے کی دھائی دیتی نظر آتی ہے ۔ اپنے ہی آفس کے اِن آرڈرز کا کیسے دفاع کرتی ہے ۔ یہ ایک سوال ہے جسکا جواب پاکستان تحریک انصاف کا ہر ورکر جاننا چاہتے ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com