پاکستان تحریک انصاف تحصیل تلہ گنگ کی طرف سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا

چکوال: پاکستان تحریک انصاف تحصیل تلہ گنگ کی طرف سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا پارٹی میں سابق امیدواران راجہ یاسر سرفراز خان،سردار منصور حیات ٹمن،کرنل سلطان سرخرو، پیر نثار قاسم جو جی، پاکستان تحریک انصاف چکوال کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع چکوال کے صدر چوہدری احسن زاہد نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قوم کو عید اور جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

اور ساتھ ہی ملک میں چلنے والی صورت حال پر نظرڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر زبیر نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر وہ ہوتاہے جو خود قربانی کیلئتے میدان میں اترے نہ کہ عوام کو قربانی کی طرف راغب کرے اور موبائل ٹیکس کو زرداری ٹیکس کا نام دینے والوں نے خود جب ٹیکس بڑھائے تو ان کو اس بات پر عوام سے شرمند ہ ہوکر حکومت سے دست بردار ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پیش آنے والا واقعہ جس میں ایک شخص نے پورے ملک کی عوام کو زہنی طور پر یرغمال بنا لیا لیکن حکومت کئی گھنٹوں بے بس رہی۔

راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ پاکستان کی بقاء کیلئے مخلص اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی قیادت میں موجود ہے اور اگر حکومتی پارٹی میں دم خم ہے تو بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کروائے اور انجام ان کے سامنے ہو گا انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی غریب عوام کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور کارکنان اور عوام کا ساتھ دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں عید ملن پارٹی کا اہتمام تحصیل تلہ گنگ کے صدر حکیم نثار کی طرف کیا گیا۔