کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سندھ کے سابق صدر زیبر احمد خان نے کہاکہ تحریک انصاف موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی پارٹی میں تمام فیصلے جمہوری طریقے سے اور کارکنان کے باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیئے جاتے ہیں کراچی پریس کلب پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں کسی مافیا کی کوئی جگہ نہیں ہے عمران خان کی قیادت میں کارکنان متحد اور منظم ہیں اور انشا اللہ پاکستان میں اور پارٹی کے اندر جمہوری سوچ کو پروان چڑھا کر تحریک انصاف کو پاکستان کی سب سے بڑی عوامی قوت بنا ئیں گے زبیر خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے قائم کردہ آئینی الیکشن ٹربیونل نے انصاف پینل سندھ کی دائر کردہ الیکشن پٹیشن برخلاف موجودہ پارٹی کابینہ مہران پینل سندھ پر فیصلہ جاری کردیا
فیصلے کے تحت مہران پینل سندھ انتہائی غیر شفاف اور بے قاعدگیوں کی بنیاد پر پارٹی لیکشن میں کامیاب ہوئی تحریک انصاف کی قائم کردہ آئینی ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہاکہ 5ماہ کے دوران یعنی 15مارچ 2015ء سے قبل تحریک انصاف سندھ میں ری الیکشن کرائے جائیں زبیر خان اور سندھ کے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان نے اس بات کی توثیق کی ہے پریس کانفرنس سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حافظ فضل کریم ایڈوکیٹ ،لیبر ونگ سندھ کے صدر فراز نجم الدین فخری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد چند مفاد پرست اور سازشی عناصر اپنی سازشانہ سرگرمیوں کو عملی جامعہ پہنانے اور پارٹی رہنمائوں و کارکنان کومنتشر کرنے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں اور خود ساختہ صدارت برائے کراچی اور سندھ کا اعلان کررہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی قائم کردہ آئینی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی سراسر خلاف ورزی ہے
پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء زبیر احمد خان نے مزید کہاکہ ہم پارٹی پالیسی اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق انصاف پینل کی جانب سے آئندہ انٹر پارٹی الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کررہے ہیں ،پہلے مرحلے میں انصاف پینل کراچی ریجن کی 10رکنی کمیٹی کا اعلان کررہے ہیں جو کہ آئندہ انٹر پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لینگے اور پارٹی کے بہتر مفاد میں کراچی کے تمام اصلاع میں ممبر سازی کرینگے اور گھر گھر جاکر عام لوگوں تک پاکستان تحریک انصاف اور چیئر مین عمران خان کا پیغام پہنچائیں گے زبیر خان نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں حیدرآباد ریجن اور تیسرے مرحلے میں سکھر ریجنکی کمیٹی کا اعلان کیا جائیگا
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام کارکنان سے کہاکہ وہ آئندہ انٹر پارٹی الیکشن کے لئے انصاف پینل کے تحت بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیںپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سندھ کے سابق صدر زبیر احمد خان نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کی ہے کہ پارٹی کے بہتر مفاد میں فوری طور پر سندھ کی موجودہ دھاندلی زدہ کابینہ کو تحلیل کرکے آئندہ انٹر پارٹی الیکشن تک نظریاتی اور غیرجانبدار پارٹی کے سنیئر رہنمائوں پر مشتمل سندھ کی نگراں کابینہ تشکیل دی جائے اور پارٹی الیکشن کمیشن کو بھی ازسر نو تشکیل دیا جائے تاکہ آئندہ ہونے والے انٹر پارٹی انتخابات انتہائی شفاف اور باقاعدگی پر ہوں ۔آخر میں زبیر خان نے تحریک انصاف کراچی کے لئے انصافد پینل کے 10 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا جن میں حافظ فضل کریم ایڈوکیٹ،محمد علی قریشی، ارشد مغل،شاہنواز جدون ،حیدر قلندرانی ،رشیدہ بیگم ،عثمان شاہ،رضا خان ،لیاقت خان اور خالد شاہ شامل ہیں۔