وزیرآباد کی خبریں 30/11/2014

Wazirabad

Wazirabad

پاکستان تحریک انصاف وزیرآبادکے رہنما احمد فراز خان لودھی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا میںخود کو ماورائے احتساب سمجھنے

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف وزیرآبادکے رہنما احمد فراز خان لودھی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا میںخود کو ماورائے احتساب سمجھنے والوں کو کیا خدا سے بھی نہیں ڈر لگتا؟ ۔جمہوریت کے نام پر غریبوں کے ارمانوں پر پانی پھیرنے والوں کو اﷲ معاف نہیں کرے گا۔ تحریک انصاف اسلام آباد جلسہ سے قبل مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم دہائیوں سے لٹیروں کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک دولت کے انبار لگانے والوں کو شرم آنی چاہیئے کروڑوں پاکستانی خط غربت سے نیچے بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ اربوں روپے حکمران اور ان کی اولادیں عیاشیوں اور اللے تللوں پر اڑا دیتی ہے۔ احمد فراز لودھی نے کہا کہ پاکستان کے اہم ترین سرکاری اداروں پر اپنے حواریوں اور ان کی اولادوں کو کھپا کر پاکستانی قوم کے قابل ترین افراد کو ان کے آگے یرغمال بنا دیا گیا ہے جعلی ڈگریوں والی جعلی جمہوریت نے پاکستانی قوم کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں۔ تھانوں کچہریوں سے لوگوں کو انصاف ملنا مشکل ہے لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے ایلیٹ طبقہ کے جرائم پر پردہ ڈالاجاتا اور انہیں ہر طرح سے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ کرپشن کی دیمک نے ملک کی بنیادیں چاٹ دی ہیں اور حکمرانوں کی زبانوں پر اب بھی نام نہاد ترقی کی باتیں دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو دنیا میں ماورائے احتساب سمجھنے والوں کو کبھی دل میں اﷲ کا خوف بھی لاناچاہیئے اگران کے دلوں میں ذرا برابر بھی اﷲ کا خوف ہو تو یہ قوم سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں اور اﷲ سے معافی کیلئے اقتدار کا دامن بھی چھوڑ دیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
محکمہ سوئی ناردرن گیس نے میٹر خرابی کی آڑ میں صارفین کودونوں ہاتھوں لوٹنا شروع کردیا
وزیرآباد (تحصیل رپورٹر)محکمہ سوئی ناردرن گیس نے میٹر خرابی کی آڑ میں صارفین کودونوں ہاتھوں لوٹنا شروع کردیا ،صارفین کو سٹکی میٹر کے نام پر ایوریج بل بھیج کر ہزاروں روپے ماہانہ وصول کیے جا رہے ہیں ۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر میٹر میں خرابی ہے تو اسے محکمہ فوری تبدیل کیوں نہیں کرتا ۔حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد محکمہ سوئی گیس میٹر کو مشکوک قرار دے کر صارفین کو ماہانہ ایوریج بل بجھوا دیتا ہے جو کہ بارہ سو سے پندرہ سو تک ہوتا ہے جسے صارفین کو مجبورا ادا کرنا پڑتا ہے ،صارفین کا کہنا ہے کہ اگر میٹروں میں کوئی خرابی ہے تو محکمہ اسے فورا تبدیل کرے 6چھ ماہ تک میٹروں کو تبدیل نہ کرنا محکمہ سوئی گیس کی نا اہلی ہے لیکن اس کا بوجھ مہنگائی کے اس دور میں صارفین پر ڈالنا ظلم ہے ،اس سلسلے میں جب مقامی دفتر سے رابطہ کیا جاتا ہے تو عملہ کہہ دیتا ہے میٹر تبدیل کرنے کامجاز گوجرانوالہ آفس ہے،شہریوں کے مطابق محکمہ کی اس بدمعاشی میں محکمہ کے افسران بھی شہریوں کی شنوائی کیلئے تیار نہیں ہوتے الٹا صارفین پر نزلہ ڈال کر انہیں بھاری رقوم دینے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔مہنگائی کے دور میںصارفین کا بھرکس نکال کر محکمہ افسرن فرضی کارکردگی کے ذریعے اپنی عاقبت سنواررہے ہیں۔ شہریوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس پاکستان سے اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے