پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا راجہ ناصر عباس جعفری اور سید ناصر شیرازی سے رابط

 Nasir Abbas Jafri

Nasir Abbas Jafri

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سید ناصر شیرازی سے رابطہ، کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج کو شب چہلم امام حسین کو مد نظر رکھتے ہوئے شام 5 بجے تک ختم کرنے کی یقین دہانی، تاکہ عزادارن کو مجالس میں شرکت کے لئے کسی قسم کے رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے ٹیلی فون کر کے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔