لاہور : پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام آج 10 ربیع الاول جمعة المبارک رات 08:00بجے ٹاؤن شپ میں ہونے والی مرکزی مشعل بردار میلاد ریلی نکالی جائے گی۔جبکہ میلاد ریلی مدینہ مسجد ٹاؤن شپ سے شروع ہوکر مین بازار اختتام پذیر ہو گی۔
جس میں سنی تحریک کے صوبائی صدرمحمد شاداب رضا نقشبندی، ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبد الرسول خان، لاہور کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر ، شیخ محمد نواز قادری، مفتی محمد حسیب عطاری، علامہ سرفراز سیالوی،علامہ ریاض ہزاروی، مفتی محمد سلیم نقشبندی، علامہ رمضان قادری، محمد ہارون جاوید ایڈووکیٹ، محمد اظہر قادری میلاد ریلی میں سنی تحریک کے قائدین, علماء و مشائخ اہلسنت اور ممتاز سماجی شخصیات خصوصی شرکت کریں گے۔