کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویثرن کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر کراچی مرکز سے خصوصی لائیو نشریات بعنوان ً منزل پہ جا کے دم لینگے ًپیش کیا جائے گا۔ اس لائیو نشریات میں جد و جہد آزادی کے بارے میں گفتگو کے علاوہ تحریک آزادی کے نمایاں کارکنان کے بارے میں مختصر ڈاکیو مینٹری بھی پیش کی جائے گی ۔ممتاز شعراء کرام جشن آزادی کے حوالے سے اپنا کلام پیش کرینگے۔ نشریات یکم اگست تا 12 اگست 2016 تک روزانہ رات 10 بجے سے 12 بجے تک نشر کی جائے گی۔ نشریات کے پروڈیوسرز میں شجاعت اللہ ، فواد حسین اور رانا تعریف شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کراچی مرکز کے ایگزیکٹیو پروگرامز منیجر محمد امین میمن ہیں۔ پاکستان سے محبت اور وفاداری پر مبنی خصوصی کھیل ً شہر کی واپسی ً کو مشہور رائٹر اصغر ندیم سید نے تحریر کیا ہے۔
جبکہ فنکاروں میں طلعت حسین، محمود اسلم، سلمان سعید، فاریہ حسن، عصمت زیدی، ایم وارثی، آفتاب عالم، اور شبیر رانا کے علاوہ دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ دورانیہ 50 منٹ ہے اور پیشکش محمد شفیق چغتائی کی ہے، جبکہ معاون پروڈیوسر امان بیگ ہیں۔جشن آزادی کے سلسلے کا خصوصی پروگرام ً ہم ہیں پاکستان ً نوجوانوں کے لئے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں ان نوجوانوں کے کام کو زیر بحث لیا گیا ہے جنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارنامے انجام دیئے ہیں، انٹرویوز پر مشتمل اس سلسلے کے دو پروگرامز جو کہ یکم اگست تا 14 اگست تک دوران نشریات پیش کئے جائینگے۔ دورانیہ 5 منٹ ہے اور پیشکش غلام مصطفے سولنگی کی ہے۔ وطن کے نام ًپر پروگرام 14 اگست کے حوالے سے شہر کی مختلف ممتاز شخصیات کے Messages پر مبنی ہے اس سلسلے کے 10 پروگرامز پیش کئے جائیں گے، جبکہ ایک پروگرام کا دورانیہ 3 منٹس ہے، پیشکش مزمل شجراع کی ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر ملی نغموں کے دو پروگرامز کراچی مرکز سے پیش کئے جائیں گے، ایک پروگرام کا دورانیہ 5 منٹ ہے اور پیشکش آفتاب کریم بلوچ اور بلال نقوی کی ہے۔ جشن آزادی کے حوالے سے ذہنی آزمائش کا پروگرام ً آزادی کوئز ً میں مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کے درمیان آڈیشن ہوئے جس میں سے چار امیدوار منتخب ہوئے کو کہ فائنل مقابلے کے لئے اسلام آباد جائیں گے۔ کراچی مرکز سے اس پروگرام کے کمپیئر ڈاکٹر بلند اقبال ہیں اور پیشکش عالیہ احمد کی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے مختلف نوادرات پر مبنی ڈایکیو مینٹری فلم ہے۔
دورانیہ 25 منٹ ہے اور پیشکش عالیہ احمد کی ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے دو موضوعات پر Debate پر مبنی پروگرام ہے، ججز کے فرائض مشہور براڈکاسٹر انجم رضوی، انٹر نیشنل Depator ولی رضوی اور عابد امنگ انجام دینگے۔ جبکہ میزبان Debate کی دنیا میں ابھرتا ہوا مشہور Debator اویس ربانی ہیں ، اس سلسلے کے دو پروگرامز جبکہ ایک پروگرام کا دورانیہ 25 منٹ ہے، کراچی مرکز سے رانا تعریف پیش کرینگے۔ چودہ اگست کے خوشی کے موقع پر ملی نغموں پر مشتمل ً میوزک شو ً جس میں نئے گانے والوں کو متعارف کرایا گیا ہے، اس پروگرام کی کمپیئر مدیحہ نقوی ہیں اور دورانیہ 50 منٹ ہے، پیشکش عالیہ احمد کی ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر خصوصی علاقائی مشاعرہ ً جشن آزادی مشاعرہ ً غلام مصطفے سولنگی پیش کرینگے۔
جس میں سندھ کے نامور شعراء کرام جن میں عنایت بلوچ، ہمایت بلوچ، جواد جعفری، اقبال شاہیں، پروگیسر گل بخاری، احمد سلطان کھوسو، سید نور رضوی، ساحر راہو، سائل آزاد، رحمت پیرزادہ، میر عبدالرسول میر اور اظہر بانبھن شامل ہیں ۔جشن آزاید مشاعرہ کی نظامت کے فرائض نامور براڈکاسٹر، شاعر، ادیب اور ریڈیو پاکستان، کراچی کے اسٹیشن ڈائریکٹر کوثر برڑو نے انجام دیئے ہیں۔