پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد پر حملہ قابل مذمت عمل ہے۔عصمت انور محسود

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی پوری قوم جمہوریت کے استحکام کے لئے متحد اور منظم ہے پاکستان کی 20کروڑ عوام عمران خان اور طاہرالقادری کی جانب سے جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی خواہش کو کبھی پورا نہیں ہونے دینگے عصمت انور محسود نے PTIاورPATکی جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن اسلام آباد سینٹر سمیت پارلیمنٹ اور قومی املاک پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے قابل مذمت عمل قرار دیا ہے۔

انہوں نے مظاہرین سے کہاکہ وہ پر امن احتجاج اُن کا حق ہے اور مسلم لیگ (ن) اذادی اظہار پر یقین رکھتی ہے عصمت انور محسود نے عمران خان اور طاہر القادری کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کارکنان کو قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے سے روکیں انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان سے کہاکہ وہ پر امن رہیں اور کسی بھی قسم کے اشتعال میں نہ آئیں۔