جکارتا (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں جاری ایشیا افریقا کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گرد حملوں میں اب تک 60 ہزار سے زائد جانیں گنوائی ہیں۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری جنگ میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی 75 فی صد آبادی ایشیا اور افریقا پر مشتمل ہے لیکن اس کے باوجود عالمی تجارت میں ان براعظموں کا حصہ بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام امن کے متلاشی ہیں۔