اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ تسلیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پر عزم ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسلیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہے اور بھارت کو مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آ گاہ بتا دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ، سیاسی صورت حال پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دوسرے ممالک کو اس حوالے سے تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔
چین کے صدر کے دورے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے کیا جائے گا، چینی صدر کے دورے پر توانائی اور معاشی تعاون کے معاہدے ہوں گے۔ پاک ایران گیس منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔