واشنگٹن (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔
واشنگٹن میں انسداد دہشت گردی کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہیہ کانفرنس دہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات کےلیے بنیاد فراہمکریگی، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلیے ہماری قوم پوری طرح پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا دہشت گردی کسی ایک ملک کانہیں پوری دنیا کامسئلہ ہے انسداد دہشت گردی سے متعلق عالمی کانفرنس کاانعقاد لائق تحسین ہے۔