پیر محل کی خبریں 19/9/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیر محل (نامہ نگار) دھرنے کی آڑ میں ملک میں افراتفری پھیلانے والے کبھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیداکرکے حکمرانی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں وسیع تر قومی مفاد میں تانگہ پارٹیوں کو جمہوری حکومت کا ساتھ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار عبدا لرزاق المعروف بگا رہنما پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا عوامی حکومت کے خلاف دھرنے احتجاج اور بے جا بیان بازی اور روڈ بلاک کرکے ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے ملک وقوم کے کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے انہیں دہشتگردی جیسی صورتحال سے ملک کو نکالنے کے لیے عوامی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے انہوںنے کہا کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام اب غیر جمہوری ہتھکنڈوں کو جان چکے ہیں وہ کسی بھی ایسی تحریک کا حصہ بننے کے لیے تیار نہ ہے جس سے ملک ایک دفعہ پھر کسی بھی سانحہ سے دوچارہو،،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) انتظامیہ کی سردمہری ون ڈش کی کھلم کھلا ورزی پنجاب حکومت کے احکامات ٹھس گلیوں بازاروں چوکوں کوبند کرکے سرعام شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی جاری غریب ملک کے امیر غریب اور درمیانے طبقے کی خوشیوں کا سرعام مذاق اڑانے لگے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں انتظامیہ کی سردمہری کے باعث ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ مسائل کے بھنور میں پھنس کر رہ گیا انواع اقسام کے کھانے گلیوں بازاروں چوکوں کوبند کرکے سڑکوں کے درمیان میںٹینٹ لگاکر غریب اور سفید پوش طبقے کی بے بسی کا کھلم کھلا خون کیا جارہا ہے جبکہ ہڈیاں اور دیگر کچرے کے باعث کئی افراد زخمی ہوچکے ہے سماجی فلاحی تنظیموںنے وزیرا علٰی پنجاب میاں شہباز شریف ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اے سی پیرمحل سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل میں ون ڈش پر عملدرآمد کرواتے ہوئے گلیوں بازاروں چوکوں اور سڑکوں کوبند کرکے شامیانے لگاکر شادی بیاہ پر پابندی عائد کی جائے تاکہ مکینوں کو مشکلات میں کمی سمیت غریب اورمتوسط طبقہ مہنگائی کے پر خطر دور میں اپنی ذمہ داریوں سے نبرد آزماہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) واپڈا ٹاسک فورس کا چھاپہ ،،بجلی چور ،، بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، تفصیل کے مطابق واپڈاسب ڈویژن سٹی پیرمحل کی ٹاسک فورس نے چک نمبر757گ ب اضافی آبادی میں چھاپہ مارکر واپڈا کی مین لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے اللہ رکھا ولد وریام قوم گوپے را کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور تار قبضہ میں لے کر اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ اروتی پولیس کو رپورٹ جاری کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل پریس کلب کا ہنگامی تعزیتی اجلاس زیر صدارت رانا شاہدالرحمن صدرپریس کلب پیرمحل منعقدکیاگیا جس میںعہدیداران رانامحمد اشرف چوہدری سرور انجم ، محمدعلی رحمانی محمدیٰسین رحمانی،محمدقاسم بھٹی ، مدثر ثانی راناشمشاد حسین محبوب عالم بھٹی محمد سلیم گل ، میاں اختر حسین ،میاں اختر علی ، راحیل گجر ، اخبار فروش یونین ممبران محمدارشدصدیقی ، چوہدری محمدسلیم ، سید جعفر حسین شاہ، دلدار احمد نے شرکت کی جس میں معروف عالم دین مولانامحمد اکبر رضوی اور پاکستان تحریک انصاف پیرمحل کے تحصیل صدر ڈاکٹر محمد حسین ہمجانہ کی والدہ محترمہ کی وفا ت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ پڑھی لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعابھی کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) بااثر قبضہ مافیا نے لاکھوں روپے مالیتی قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے تعمیرات شروع کردی انتظامیہ کی مداخلت کے باوجود بھی قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار نہ ہو سکا ،، عدالت سے حکم امتناعی جاری کے باوجود بھی مکانات کی تعمیرات جاری ،، اشرف جوڑا نمبردار ۔قبضہ مافیا بااثر ہیں مذکورہ قبضہ کی بابت افسران بالا کو آ گاہ کر دیا جس کی افسران نے رپورٹ تیار کر لی ہے ،،محکمہ ریونیو عملہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر 323گ ب میں مبینہ طور پر سرکاری اراضی میں تعمیرات و قبضہ کرنے والے افراد کے متعلق چک نمبر 323گ ب کے نمبردار و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد اشرف جوڑا نے ،،میڈیا ،، کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گائوں میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر عید کی سرکاری چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ خالد محمود ، ساجد محمود ،انس مظہر اور ساتھی کاشف اسلم ،محمد الماس چوہدری ،ساجد تنویر نے گائوں سے ملحقہ جناح آ بادی سکیم میں قبضہ کرتے ہوئے تعمیرات شروع کر دیں جس پر میں نے بطور نمبردار متعلقہ پٹواری ظہور احمد نوناری کو اطلاع دی جس پر پٹواری نے موقع ملاحظہ کرتے ہوئے قبضہ مافیا کو تعمیرات کرنے سے منع کیا مگر جو باز نہ آ ئے جنہوں نے پٹوار ی کی موجودگی میں قبضہ و تعمیرات جاری رکھیں جس پر متعلقہ پٹواری نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ محمد نجیب کو اطلاع دی جنہوں نے ڈی ایس پی کو قبضہ روکنے کی بابت کہا اور ڈی ایس پی کی اطلاع پر چوکی انچارج جاکھڑا اکرام الحق موقع پر پہنچ گئے مگر قبضہ مافیا بااثر ہونے کے باعث بلا خوف اور قبضہ کرنے سے باز نہ آ ئے انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ نے مذکورہ پلاٹ پر قبضہ جمانے کی بابت حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے جس کی آ ئندہ پیشی مورخہ 24-09-2016ہے جبکہ عدالتی حکم کے مطابق مذکورہ پلاٹ کی پوزیشن واضح ہے جس میں کوئی بھی فریق تعمیرات نہ کر سکے گا حکم امتناعی کے باوجود بھی قبضہ مافیا نے عدالتی حکم کی پاسداری نہ کی ۔اس موقع پر خالد محمود اور ساجد محمود نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ رقبہ سرکاری ہے مگر مذکورہ پلاٹ پر عرصہ دراز سے قابض ہیں صرف ہم ہی نہیں بلکہ درجنوں گھر کی تعمیرات سرکاری رقبہ میں ہے مذکورہ پلاٹ میں پہلے کچی دکان تعمیر تھی جسے ہم پختہ کر رہے ہیں ۔اس موقع پر حلقہ پٹواری ظہور احمد نوناری نے کہا کہ متعلقہ افسران تحصیلدار ،قانونگو و پٹواری نے قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے کاشف اسلم ،محمد الماس چوہدری ،ساجد تنویر کے خلاف رپورٹ تیا کر لی ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیا کہ مذکوران نے قبضہ مافیا کی پشت پناہی کی اور ان کے 32-34کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کرنا درکار ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) آٹھویں جماعت کا طالب علم عید کے روز پراسرار طورپر غائب والدین سخت پریشان تلاش کے باوجود کوئی پتہ نہ چل سکا تفصیل کے مطابق پنڈی عبدالرحمن سندھلیانوالی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ثقلین علی المروف سکو بابا ولد محمد حسین قوم ماچھی عمر 15سال کوٹ کرم شاہ جوکہ مڈل سکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے مورخہ13-9-2016عید والے دن 11بجے دن پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا جس کا تاحال پتہ نہ چل سکا والدین کے مطابق ثقلین علی المروف سکو بابا جس کے سر کے بال سفید ہے بالوں کا کلف لگاتاہے سرخ رنگ کی شرٹ اور کالے رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی ہے جس صاحب کو ملے یا معلوم ہو تو براہ کرم فون نمبر0304-6815723-0303-7809775-0346-4845117پر اطلاع کرے یا خود پڑھے گھر واپس آجائے گھر والے بڑے پریشان ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج فرید آباد333گ ب کا اعزاز بورڈ آف انٹر میڈییٹ اینڈ سیکنڈری فیصل آباد کے امتحانات کے نتائج میں آرٹس گروپ میں ہاشر ستار ولد عبدالستار کی دوسری جبکہ آئی سی ایس گروپ میں عبدالرحمان ولد خالد محمود کی دوسری پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج فرید آباد333گ ب کے طالب علم ہاشر ستار ولد عبدالستار نے آرٹس گروپ میں فیصل آباد بورڈ میں دوسری جبکہ آئی سی ایس گروپ میں عبدالرحمان ولد خالد محمود نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اس کارکردگی کا سہرا جملہ پرنسپل اساتذہ اور سٹاف کی دن رات کی محنت اور والدین کی دعائوں کا ثمر ہے طالب علم ہاشر ستار جوکہ پرنسپل عبدالستار گورنمنٹ غوثیہ اسلامیہ ہائی سکول چک333گ ب کا بیٹا ہے بہترین کارکردگی پر پروفیسر طارق ، چوہدری محمد اسلم ، محمد انجم ، وارث علی کھمان نے پرنسپل عبدالستار کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) نیند کی کمی سے ہائپر ٹینشن ، ذیا بیطس، موٹاپا ، ڈپریشن اور دل کے امراض سمیت کئی بیماریا ںجنم لے سکتی ہیں روز مرّہ کے مسائل اورپریشانیوں سے نمٹنے کے لیے ضرو ری ہے کہ رات میں مکمل اور پر سکون نیند لی جائے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کشف ریاض اللہ معروف معالج نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رات کی نیند انسانی جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت ضرو ری ہے۔ رات میں نیند کے دوران اندرونی نظا م فعال ہو تا ہے۔نئے ٹشوز اور ہارمون بننے اور زہریلے ما دو ں کے اخراج کا عمل بھی نیند کے دو ران ہی ہو تا ہے۔اس لیے ایک با لغ فرد کے لیے ضروری ہے کہ رو زانہ چھ سے آ ٹھ گھنٹے کی نیندضرو ر پوری کرے اگراتنی مقدار میں نیند نہ لے سکے تو خدشہ پیداہوتا ہے کہ نیند کی کمی سے ہائپر ٹینشن ، ذیا بیطس، موٹاپا ، ڈپریشن اور دل کے امراض جنم لے سکتے ہے