اسلام آباد: حلقہ یاران وطن کے بانی رکن سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور تنظیم کے بانی رکن انجینئر افتخار چودھری کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں حلقے کے ایک اور بنیادی رکن ملک محی الدین نے شریک مہمان خاص کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر چودھری شہباز حسین نے کہا کہ پاکستان کو انجینئر افتخار چودھری جیسے بہادر اور دھبنگ شخص جس کی حب الوطنی پر فخر کیا جاتا ہے ہم انہیں جدہ میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا ہم نے سیاسی سطح سے بالاتر ہو کر کمیونٹی کی خدمت کی ہے حلقہ یاران وطن نے قومی دنوں پر مشاعرروں کی جو ابتدا کی اسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔خاص طور پر اس شہر میں اس تنظیم نے مرحوم شاعر احمد فراز امجد اسلام امجد عطا الحق قاسمی حفیظ تائب مرحوم پیرزادہ قاسم کو مدعو کیا اور قومی دنوں کو بڑے تزک و احتشام سے منایا۔چودھری شہباز حسین نے کہا قوم اس وقت ایک امتحان سے گزر رہی ہے انشاء اللہ پاک فوج ہر محاذ پر دشمنوں کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انجینئر افتخار چودھری نے کہا جدہ نے پاکستان کو بڑے نامور لوگ دیے ہیں جو وہاں کی سیاست میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا لسانیت پرست سنپولئے اب اپنی بلوں سے باہر آ گئے ہیں جنہیں ہماری فورسز اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے کچل کے رکھ دیں گے۔
انہوں نے کہا میڈیا ایم کیو ایم کو اتنی کوریج دے جتنی مولوی فضل اللہ اور تحریک طالبان کو دی جا رہی ہے اس لئے کہ دونوں دہشت گرد ہیں۔ملک محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہنے کے لئے بنا ہے الطاف حسین جیسے لوگ اس کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتے۔اجلاس میں معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس سے پہلے سیف اللہ قصوری کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما انجینئر افتخار چودھری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔