استنبول (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں” فیتو” کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے اعلان کے بعد اب آذربائیجان سے بھی اسی قسم کے فیصلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ایردوان نے استنبول میں اخباری نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئےدہشت گرد تنظیم فیتو کے بارے میں کہا کہ پاکستان نے فیتو کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے اور اب اہم بات اس کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیتو کے تحت چلنے والے اسکولوں کو اب ترکی کی معارف فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کا وقت آن پہنچا ہے اور اب اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان میں فیتو کے بارے میں متعدد اہم پیشرفت دیکھی گئی ہیں اور اب کسی وقت بھی آذربائیجان کی طرف سے بھی فیتو کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کا فیصلہ آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے فیتو کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا فیتو کے تحت چلنے والے تمام اسکولوں کو ترکی کی معارف فاؤنڈیشن کی نگرانی میں دینے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔