فیصل آباد: امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ملک پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف، وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اورآرمی چیف آف سٹاف جنرل راحیل شریف کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے عوام الناس میں بہت زیادہ خوف وہراس پیدا ہو چکاہے جس کی روک تھام انتہائی ناگزیر ہے ۔آپ نے مزید کہا کہ عوام دوست فیصلوں سے ہی حکومت مضبوط ہوتی ہے۔
عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومتی کاوشیں جاری رہنی چاہییں ،اسی صورت ہی مسائل حل ہوںگے اور عوام کااعتماد بھی حکومت پر بحال ہوگا