ڈیرا اسماعیل خان(جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی مدارس کی وجہ سے نہیں، بلکہ داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔
یہ بات انھوں نے ڈیرا اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا اور فاٹا میں ایسے مدارس کی نشاندہی کرے جہاں دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے۔ میڈیا اور سفارت کاروں کے ذریعے مدارس کی چیکنگ کرانے کے لیے تیار ہیں۔