اسلام آباد : انجمن طلباء اسلام کے رہنماشہیر سیالوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کا ذمہ داربھارت ہے اور بھارت آئے روز پاکستانی سرحدوں پر حملہ کر کہ امن کا تماشہ بنا رہا ہے۔
اسکے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں بھی بھارت ملوث ہے اور مختلف تنظیموں کی کردار کشی بھی کر رہا ہے۔ بھارت اپنے اوچھے ہتکنڈے کو کنٹرول کرے ورنہ کئی خالصتان بنیں گے بھارت میں۔ ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
تاریخ اس بات ی گواہ ہے کے مسلمان امن پسند ہیں اگر اِن کی غیرت کو للکارا گیا تو یہ جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاانجمن طلباء اسلام کا ہر نوجوان پاکستان آرمی کا دست وبازو ہے اور ہر مشکل گھڑی میں پاک آرمی کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
Ati Pakistan
Ati Pakistan
Media cell ATI Pakistan (Islamabad) 0308-5680457 www.atipak.org www.facebook.com/ShaheerSialviPak