پاکستان میں دہشتگردی کا امریکا سرپرست ہے: حافظ سعید

 Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعو کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈرون حملوں کے خلاف جماعتوں کو اکٹھا کرکے کامیاب تحریک چلائی جو امریکا کو پسند نہیں آئی۔

جماعت الدعو کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف شعور کی آگاہی کے نتیجے میں سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی سمیت پوری دنیا میں ڈرون کا مسئلہ اجاگر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا جرم ڈرون حملوں پر آواز بلند کرنا اور تخریبی عناصر کو بے نقاب کرنا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی کمزریوں کے باعث مسئلہ کشمیر کو بھی دہشت گردی کے نام پر پس پشت ڈال دیا گیا۔

پروفیسر حافظ سعیدکا کہنا تھا کہ امریکہ صرف اپنے مفاد کی سیاست کرتا ہے۔ اس نے 11/9 کے بعد پاکستان کی قربانیوں کو یاد نہیں رکھا۔ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے باعث ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی امریکہ کی سرپرستی میں بھارت افغانستان کے راستے کر رہا ہے۔ حافظ محمد سعیدکا کہنا تھا کہ بھارت کی بلوچستان میں پاکستان مخالف تحریکیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچستان میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تا ابد لہراتا رہے گا۔