کابل (جیوڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دس سال سے دعویٰ کر رہا ہے تاہم عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔
افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا،بیان میں پاکستانی مشیر خارجہ کے بیان کا بھی ذکر ہے جس میں انھوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
افغان صدر نے الزام لگایا کہ پاکستان دس سال سے دعویٰ کر رہا ہے تاہم عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔