مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان کو دہشت گردوں کی یرغمالی سے نجات دلانے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان کے ہزاروں شہداء کے بے گناہ خون کا حساب لئے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے ، تمام مکاتب فکر اور سیاسی و مذہبی جماعتیں ملکی بقا اور استحکام کے لئے سبز ہلالی پر چم تلے متحد ہوں یہی دہشت گردی کی عفریت سے نجات کا واحد راستہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے سیاسی ،مذہبی اور لسانی دہشت گردی کا بلا امتیاز خاتمہ ضروری ہے۔آئین میں اکیسویں ترمیم پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
پاکستان اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے ملکی سلامتی اور بقا کے لئے ہر قسم کی دہشت گردی کو کچلنے کی ضرورت ہے، یہ گروہ بیرونی ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔