برسبین (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جا ئے گا۔
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے اسی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے جس نے ایڈیلیڈ کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
آسڑیلوی اسکواڈ کپتان اسٹیو اسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر، جیکسن برڈ ، پیٹر ہینڈز کومب ، جوش ہیزل ووڈ ، عثمان خواجہ ، نیتھن لیون ، نک میڈنسن ، میٹ رینشا، چاڈ سئیرز، میچل اسٹارک اور میتھو ویڈ پر مشتمل ہے۔