پاکستان ٹیسٹ فارمیٹ کی بہترین ٹیم ہے، اچھا کھیل پیش کریں گے: مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

ڈھاکہ (جیوڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم ایک عرصہ سے طویل فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے نتائج ون ڈے اور ٹی 20 کے برعکس ہوں گے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ سمیت تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور بنگلا دیش سے کامیابی کے لئے پرجوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد بنگلا دیش ٹیم کو کمزور حریف تصور نہیں کیا جاسکتا لیکن قومی ٹیم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔