پاکستان اور تھائی لینڈ میں عالمی امور پر اتفاق ہے: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے پاکستان اور تھائی لینڈ میں عالمی امور پر اتفاق پایا جاتا ہے، دونوں ملکوں میں اقتصادی شراکت داری قائم کی جائے گی۔ تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شینوترا نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان اور تھائی لینڈ مشترکہ ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں دونوں ملک مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر تھائی وزیراعظم کا کہنا تھا اپنے شاندار استقبال پر وہ پاکستانیوں کی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا ان کا ملک پاکستان سے عوامی روابط مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ اس سے پہلے دونوں ملکوں میں مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام سمیت معتدد سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ پاک تھائی سفارت کاروں کو ویزے سے مستشنی قرار دینے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔ پاکستان آمد پر تھائی وزیراعظم کا شاندار استقبال ہوا انہیں گارڈ آف آنر اور انیس توپوں کی سلامی دی گئی۔