پاکستانی عوام اس وقت ایک زبردست قدرتی آفات کا شکار ہے۔ چوہدری محمد سرور

Muhammad Sarwar

Muhammad Sarwar

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت ایک زبردست قدرتی آفات کا شکار ہیں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے سینکڑوں افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر اور اربوں روپوں کا نقصان ہوا ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کی ہے۔

لہذا میں آپ سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ دل کھول کر ان کی مدد کیلئے چندہ دیں ڈنڈی میں چوہدری فخر اقبال اور چوہدری مجاہد اسلام کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اس وقت اگرچہ پاکستان کے سیاسی حالات پریشان کن ہے لیکن ملک بہت جلد اس بحران سے نکل آئے گا پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے حکومت پاکستان عوام کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

جی ایس پی پلس کی وجہ سے پاکستان میں نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھ رہی ہیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ برطانوی ممبران یورپین پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس کے حصول پر پاکستان کی بھرپور مدد کی تھی پاکستان میں 2010 کے سیلاب کے موقع پر برطانیہ سب سے پہلے مدد کیلئے پہنچا اور سو ملین ڈالر کی امداد بھی دی برطانیہ اس وقت اپنی تاریخ کے ایک موڑ پر کھڑا ہے اور اسے اپنی سالمیت کا مسئلہ درپیش ہے ایک متحد برطانیہ ہی سکاٹ لینڈ اور باقی تمام لوگوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

متحد برطانیہ اس وقت بھی پاکستان کو 6 سو ملین پونڈ سالانہ کی امداد دے رہا ہے یہ امداد حکومت نے اپنے دور اقتدار میں شروع کی تھی جو کہ کنزرٹیو حکومت بھی جاری رکھے ہوئے ہے تقریب سے فخر اقبال چوہدری، کونسلر محمد آصف، امجد علی عباس، پروفیسر عادل بھٹی اور گورنر پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر پنجاب طاہر انعام شیخ نے بھی خطاب کیا اور چوہدری محمد سرور کی خدمات پر روشنی ڈالی۔