پاکستان کی دوسری قسط کے حوالے سے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 19 دسمبر کو ہو گا

IMF

IMF

آئی ایم ایف (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کے حوالے سے ہونے والے بورڈ اجلاس کی تاریخ کا اعلان کر دیا، دوسری قسط کا فیصلہ انیس دسمبر کو ہو گا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

قرض کے معاہدے میں طے اہداف اور ان کی کامیابی کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے گی جس کی روشنی میں پاکستان کو دوسری قسط کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کے معیار کو تبدیل کر نے کی درخواست پر بھی غور ہو گا۔