پاکستانی تھیٹر زبوں حالی کا شکار، نئے فنکار بحالی کیلئے کوشاں

Pakistan

Pakistan

پاکستانی (جیوڈیسک) تھیٹر جو گزشتہ کئی برس سے زبوں حالی کا شکار رہا تاہم اب نئے فنکار تھیٹر کی بحالی کے کوشاں ہیں لیکن کمرشل تھیٹر کے نام پر چلنے والے سٹیج ڈراموں میں بالی وڈ کے گانوں اور کہانیوں کی چھاپ نظر آتی ہے۔ کراچی میں آئے دن کسی نہ کسی آڈیٹوریم میں کمرشل تھیٹر پیش کیے جا رہے ہیں جنہوں نے تھیٹر انڈسٹری کو ایک نئے ٹرینڈ سے متعارف کروایا ہے جو ہے بالی وڈ کے مشہور گانوں پر مبنی رقص اور بھارتی فلموں کی کہانیوں کا چربہ۔ تھیٹر کے کھیل کو دلچسپ بنانے کے لیے غیر ضروری مزاح نگاری اور ڈھول ڈھمکے کا سہارا لیا جاتا ہے۔

جس سے پاکستانی سٹیج کی اصل شکل دھندلی ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستانی سٹیج کے پرانے فنکار کہتے ہیں کہ موجودہ دور میں پیش کیے جانے والے تھیٹر نئے آنے والے فنکاروں کو مواقع تو فراہم کر رہے ہیں۔

لیکن ان ڈراموں میں اصل پاکستانی سٹیج کے بجائے بھونڈے پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی تھیٹر اسی طرح بالی وڈ سے متاثر رہا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ تھیٹر انڈسٹری کا حال بھی پاکستانی سینما گھروں جیسا نہ ہو جائے جہاں بالی وڈ فلموں کی اجارہ داری نظر آتی ہے۔