اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب پاکستان کے عوام کےمقدر کو تبدیل کر کے رہے گا۔
انقلاب پاکستان کے عوام کے مقدر کو تبدیل کر کے رہے گا۔انقلاب ملتوی یاموخر نہیں ہوسکتا۔ آج شام کو 5 بجے عوامی پارلیمنٹ کا انعقاد ہو گا اور عوامی پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی پھر وہ کریں گے۔
انقلاب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں کے ساتھ جنگی قیدی سے بھی زیادہ براسلوک کیا گیا، یوم شہدا کے شرکانے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ 1400 کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،عوامی تحریک کے 25 ہزار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے چند کی ضمانت ہوئی، شہدائے ماڈل ٹاؤن ہی انقلاب کی جدوجہد کے ہیروہیں۔
آج شام 5 بجے عوامی پارلیمنٹ کاانعقاد ہو گا۔ آج عوامی پارلیمنٹ سے خطاب کروں گا، عوامی پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی پھروہ کریں گے۔