پاکستان آج آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ادا کرے گا

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے ترجمان کے مطابق قسط کی ادائیگی آج شام کو کر دی جائے گی۔ پاکستان جولائی دو ہزار گیارہ سے اب تک عالمی مالیاتی ادارے کو چھ ارب ستر کروڑ ڈالر ادا کر چکا ہے۔

ستمبر دو ہزار پندرہ تک پاکستان نے آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں سَوا ارب ڈالر مزید ادا کرے گا۔